• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل کی طالبہ کو وزیراعظم کے یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا

پشاور(جنگ نیوز) پشاور سے تعلق رکھنے والے میڈیسن کے فائنل ائیر کے طالب علم نعمان خان کو نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر پرائم منسٹر یوتھ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔نعمان اس باوقار ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے والے صرف 10 نامزد افراد میں سے ایک تھے، جو ان کی غیر معمولی لگن اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایک نوجوان کارکن اور تبدیلی ساز کے طور پر، نعمان خان نے نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ان کی نمایاں کامیابیوں میں 5,000 طلباء کو سماجی مہارتوں کے ترقیاتی پروگرام کے ذریعے تربیت دینا، KPK کے پہلے AI-Integrated Climate School کا قیام، اور KPK کی پہلی بین الاقوامی ماڈل اقوام متحدہ سمولیشن آرگنائزیشن کا قیام شامل ہے۔وہ باوقار بین الاقوامی کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں اور ملک بھر کے مختلف سکولوں کے لیے AI انٹیگریشن کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں، تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی کے انضمام کو فروغ دیتے ہیں۔نعمان خان ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس میں ڈبلیو ایچ او کی ایک کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں جس نے پشاور میں اپنے حالیہ اجلاس میں دو تہائی اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی، جس میں خیبر پختونخوا میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں مصنوعی ذہانت (AI) کو ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔، نعمان خان کاکہناہے کہ اپنے کام کے ذریعےنوجوان طلباء کو اپنی کمیونٹیز میں مثبت تبدیلی اور ترقی کے لیےکام کرنا چاہیے۔
پشاور سے مزید