لاہور(اپنے نامہ نگار سے،خصوصی رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ خواتین میں سروائیکل کینسر کی روک تھام کے لیے ہیومین پیپلوما وائرس ویکسین تک رسائی حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنے صوبے کی خواتین کی صحت کے تحفظ کے لیے بہترین اقدام ہو گاکیونکہ ایچ پی وی ویکسین خواتین میں کینسر بالخصوص سروائیکل کینسر کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کنٹرول کر یگی ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کے زیر اہتمام ایچ پی وی ویکسین کی تعارفی تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب وہ صوبہ ہے جو خواتین میں سروائیکل کینسر پر کنٹرول کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کی ویکسین تک رسائی کو ممکن بنانے کا رہا ہے ۔