لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبے کے ہر شہر اور ہر ضلع کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے بڑے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں صوبہ بھر میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی 26 اضلاع میں ایجنسیوں کے قیام پر کام کرے گی۔ سینئر منسٹر پنجاب مریم اورنگزیب کی ہدایات پر گرین ایریاز بڑھا کر ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔