• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ و ملازمین 18 ستمبرکو دھرنا دینے پر مجبور ہونگے، ایمپلائز گرینڈ الائنس

لاہور(خبرنگار) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑہ، راناانوارالحق، یاسین وڑائچ، پروفیسر فائزہ رعنا، ضیاء اللہ نیازی و دیگر نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے اساتذہ و ملازمین 18 ستمبر کو لاہور میں دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔ ملازمین کش پالیسیوں کے خلاف پنجاب بھر کے اساتذہ و ملازمین مسلسل کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں پہلے لیو انکیشمنٹ، پنشن وگریجویٹی پر شب خون مارا گیا اور اب 30 فیصد ڈسپییرٹی الاونس ، بزرگ پنشنرز کی پنشن پر 2 فیصد ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔
لاہور سے مزید