لاہور(خبرنگار)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن لاہور کے 44ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے پنجاب آئی ٹی بورڈ کا دورہ کیا جس کا مقصد پنجاب حکومت کی جانب سے متعارف کروائے گئے انفارمیشن اینڈ کمونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT) منصوبوں اور ای گورننس کے اقدامات بارے آگاہی حاصل کرنا تھا۔ اس موقع پر پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی سلوشنز وقار نعیم قریشی نے پنجاب کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوامی خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور مؤثریت لائی جا رہی ہے۔