لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی دارالحکومت کے علاقے یوحنا آباد کے عروج مریم رینیول سینٹر میں فیتھ اینڈ ٹیکنالوجی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی صرف سہولت نہیں بلکہ طاقت ہے۔ اگر ہم اپنے نوجوانوں کو AI اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھا دیں تو غربت اور پسماندگی خود بخود کم ہو جائے گی۔