لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب کی طرف سے مستحقین زکوۃ کے لئے اربوں روپے کے زکوۃ فنڈز کا اجراء کر دیا گیا ہے - یہ رقوم گزارہ الاؤنس (جنرل) و گزارہ الاؤنس(نابینا)کے علاوہ کالجز و یونیورسٹی کے غریب طلباء و طالبات کے وظائف کے طور پر جاری کی گئی ہیں مستحقین زکوۃ کی اکثریت نے اب تک جاز کیش کے ذریعے بائیومیٹرک ویریفکیشن کے بعد اپنی رقوم وصول کر لیتے ہیں ۔