لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر و سینئر صحافی تجمل گرمانی کے والد محمد لطیف گرمانی مختصر علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر 2بجےبمقام نبی پورہ قبرستان نزد سنی فلور مل گورومانگٹ روڈ گلبرگ 2 لاہور میں ادا کی جائے گی ۔مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹے اجمل لطیف ،تجمل گرمانی، افضل لطید، دو بیٹیاں انجمن طالبات اسلام کی سابقہ مرکزی ناظمہ رضوانہ لطیف، رومانہ لطیف شامل ہیں، جبکہ المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد اور اکبر چودھری ان کے داماد ہیں۔