لاہور ( جنرل رپورٹر ) چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز (ملٹری) (ر) نے کھاریاں کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرپرسن نے کھاریاں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، صفائی و نکاسی آب کے انتظامات، صحت، تعلیم، ٹریفک اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں عوامی مسائل کے حل اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔