• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2دن کے اندر17ٹیوب ویل سے28 ملین کی بجلی چوری بے نقاب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات اور چیف ایگزیکٹیو لیسکو انجنئیر محمد رمضان بٹ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت لیسکو کی اینٹی تھیفٹ ٹیم کی کاروایاں جاری ہیں۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے قصور سرکل،کنگن پور سب ڈویژن میں ڈسکو سپورٹ یونٹ کی مدد سے ٹیوب ویل کنکشنز کی چیکنگ کے دوران بجلی چوری کے17 بڑے کیس پکڑے گئے۔کارروائی کے دوران 17 افراد ڈائریکٹ سپلائی استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیے گئے،۔ ملزمان کے قبضہ سے 25 کے وی اے ٹرانسفارمر، میٹر اور کیبل موقع پر قبضہ میں لے کر FIRs درج کرادی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجنیئر محمد رمضان بٹ کاکہنا ہے کہ اس غیر قانونی عمل میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا،ہم قومی وسائل کے تحفظ اور تمام صارفین کے لیے منصفانہ بلنگ کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔
لاہور سے مزید