لاہور(پ ر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کا دورہ کیا اور مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ایک پروقار تقریب میں شریک ہوئے۔ یہ تقریب ملت ٹریکٹرز کی میکسیکو کو برآمدات کے آغاز کے موقع پر منعقد ہوئی جو پاکستان کی زرعی مشینری کو عالمی منڈیوں میں وسعت دینے کے حوالے سے ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔وفاقی وزیر نے ایم ٹی ایل کی نمایاں کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ٹریکٹر زسیکٹر میں 90 فیصد سے زائد مقامی پرزہ جات کی تیاری نہ صرف خود انحصاری کی علامت ہے بلکہ قیمتی زرمبادلہ کی بچت کا بھی بڑا ذریعہ ہے۔ تقریب کے دوران وفاقی وزیر کو ٹریکٹر انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بھی بریفنگ دی گئی بالخصوص طویل المدتی ʼʼنیشنل ٹریکٹر پالیسیʼʼ کی عدم موجودگی کے باعث صنعت کی غیر مستقل اور اتار چڑھاؤ سے دوچار صورتحال پر روشنی ڈالی گئی۔