پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس میں جشن آزادی کےموقع شاندار نیزہ بازی میلہ کے یورپ بھر چرچے ، فرانسیسی لوگوں کی خصوصی دلچسپی ، نیزہ بازی میلہ کے چیف آرگنائز چوہدری اشرف عارف سرمد نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فرانس میں پاکستانی ثقافتی پروگرام نیزہ بازی کے فروغ دینے کےلئے اسپین سے گھوڑے خرید ے ہیں اور نیزہ بازی کیلئے فرانسیسی کمیونٹی سے کے بااثر لینڈ لارڈ نے باقاعدہ گراؤنڈ حاصل کیا ہے جہاں ہرقسم کی سہولت میسر رہے گی۔سرپرست صوفی محمد عارف مرالہ اور تعاون کرنے پر چوہدری لیاقت شیر اسماعیلہ ، چوہدری سجاد نمبردار منیووال، چوہدری الطاف احمد بھاگو گوسپت پوراس کا شکریہ ادا کیا اور مہمان خصوصی چوہدری پرویز اقبال لوہسر چیرمین ای یو پاکستان فرینڈ شپ کا شکریہ ادا کیا ۔