وانا/ میران شاہ(این این آئی) جنوبی وزیر ستان میں نجی اسکول کا مالک ،شمالی وزیرستان میں تحصیلدار اغوا، رحمت اللہ وزیر کو وانا میں اسکول آتے وقت جبکہ تحصیلدار شیوہ جاوید اللہ وزیر کو نامعلوم افراد نے گاڑی سمیت اغوا کیا،جنوبی وزیرستان میں نجی پبلک اسکول کے مالک رحمت اللہ وزیر کو وانا میں اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ گھر سے اسکول آرہے تھے، اغوا کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے دو شہری زخمی ہوئے۔