• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر حامد عتیق FBR کے اسٹرٹیجک ٹرانسفارمیشن فیڈرل بورڈ کے رکن تعینات

اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزیراعظم کی منظوری کے بعد حکومت نے ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اسٹریٹجک ٹرانسفارمیشن فیڈرل بورڈ کے رکن کے طور پر ایک سالہ کنٹریکٹ پر تعینات کر دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ڈاکٹر حامد عتیق سرور، ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر، نے 18 اگست 2025 کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ممبر اسٹریٹجک ٹرانسفارمیشن کے عہدے کا چارج ایک سال کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر سنبھال لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید