• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی حج کوٹہ تقسیم کیخلاف؛ وزارت مذہبی امور و دیگر سے جواب طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی حج کوٹہ کی تقسیم کے خلاف درخواست پر وزارتِ مذہبی امور سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز جسٹس محمد اعظم خان کی جانب سے جاری تحریری حکم نامہ کے مطابق درخواست گزاروں کے وکلاء شیخ خضر رشید اور شاہینہ شہاب نے موقف اختیار کیا کہ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ذریعے کوٹہ کی تقسیم غیر قانونی ہے، وفاقی حکومت حج و عمرہ ریگولیشنز ایکٹ 2024 کی خلاف ورزی کر رہی ہے، سال 2025 میں حج سے رہ جانے والے حاجیوں کو 2026 میں ترجیح دی جائے۔ درخواست گزار وکلاء نے استدعا کی کہ نجی حج کوٹہ 50 فیصد پر بحال کیا جائے ۔
اہم خبریں سے مزید