• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس سیکٹر، 2600 ارب کے گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے کثیر الجہتی فارمولا تیار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاور ٹاسک فورس، جو اس وقت 2600 ارب روپے کے گیس کے گردشی قرضے کو مستقل طور پر ختم کرنے اور مستقبل میں اس مسئلے کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکنے کے طریقہ کار پر کام کر رہی ہے، نے ایک کثیر الجہتی فارمولا تیار کر لیا ہے۔ اس فارمولے کے تحت پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 5 روپے پٹرولیم لیوی عائد کی جائے گی، تیل و گیس کے شعبے میں سرکاری کمپنیوں کے اضافی منافع کے استعمال سے کچھ بچت کی جائے گی، اور قطر سے حاصل کی جانے والی 2 مدت کی ایل این جی کارگو کو بین الاقوامی مارکیٹ کی جانب موڑ کر بھی کچھ مالی بچت حاصل کی جائے گی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق، یہ فارمولا جو ابھی زیرِ تکمیل ہے، پانچ سال کے لیے نافذ کیا جائے گا اور اسی طرح گیس کے شعبے میں گردشی قرضے کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔ اسی طریقہ کار کے تحت 1500 ارب روپے کے اصل واجبات (اسٹاک) کو نمٹایا جائے گا، جبکہ باقی 1100 ارب روپے، جو لیٹ پیمنٹ سرچارج اور سود کی مد میں جمع ہوئے ہیں، انہیں معاف کر دیا جائے گا۔ پیٹرولیم کے وزیر علی پرویز ملک کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد 25 اگست کو دو روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید