• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسی، 6 ہزار سے زائد طلباء کے ویزے منسوخ

واشنگٹن(جنگ نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت6 ہزار سے زائد طلبا کے ویزے منسوخ کردیئے،قانونی شکنی اورزیادہ قیام کو اس منسوخی کی وجہ قرار دیا گیا ہےجبکہ انتظامیہ نے سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال اور اسکریننگ کا عمل بڑھادیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدارنے 6000 طلباء کے ویزےمنسوخ کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ زیادہ ترویزے قانون شکنی اورمدت سے زائد قیام کے باعث منسوخ کئے گئے جبکہ بعض طلبا کے ویزے دہشت گردی کی حمایت کے باعث بھی منسوخی کی زد میں آئے ۔ میڈیا رپورٹ کےمطابق یہ اقدام ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے، اس میں طالب علموں کے ویزوں کے حوالے سے خاص طور پر سخت رویہ اپنایا گیا ہے، جس میں سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال اور اسکریننگ کو بڑھایا گیا ہے۔رواں برس محکمہ خارجہ نے بیرون ملک امریکی سفارت کاروں کو امریکہ مخالف اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث درخواست گزاروں کیخلاف سخت چوکنارہنے کی ہدایت کی تھی۔اہلکار کےمطابق چارہزار کے لگ بھگ ویزے ویزے قانون شکنی پر منسوخ کئے جن اکثریت پرحملوں کا الزام تھا۔ اہلکار نے مزید کہا کہ شراب اور منشیات کے زیر اثر ڈرائیونگ اور چوری دیگر جرائم تھے، 200 سے 300 ویزے دہشت گردی کی وجہ سے منسوخ کئے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھاکہ انہوں نے سینکڑوں، شاید ہزاروں لوگوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں، جن میں طلباء بھی شامل ہیں، کیونکہ وہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوئے تھے جو امریکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کے خلاف تھیں۔ٹرمپ کے نقادوں نے اس اقدام کو امریکی آئین کی پہلی ترمیم کے تحت آزادی اظہار کے حقوق پر حملہ قرار دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید