• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرہ علاقوں میں شاہراہیں 24 گھنٹوں میں کھول دی جائینگی، مصدق ملک

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اہم شاہراہوں کو 24 گھنٹوں کے اندر دوبارہ کھول دیا جائیگا ، وزیراعظم کی ہدایت پر تمام وفاقی وزرا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھیجا جا رہا ہے تاکہ وہ ذاتی طور پر ریلیف اور بحالی کے کاموں کی نگرانی کریں۔ پیر کووفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ وزرا زمینی سطح پر موجود ہوں تاکہ امدادی سرگرمیوں کو مثر انداز میں ہم آہنگ کر سکیں تاکہ امدادی سرگرمیوں کو موثر انداز میں ہم آہنگ کر سکیں۔
اہم خبریں سے مزید