• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہروں کیلئے پانی دستیابی سرٹیفکیٹ کیس، وفاقی سیکریٹری آبی وسائل طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے نئی نہروں کے لئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کیس میں وفاقی سیکریٹری برائے آبی وسائل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت نے آئندہ سماعت تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔ جسٹس فیصل کمال عالم اور جسٹس محترمہ ثنا منہاس پر مشتمل بینچ کے روبرو نئی نہروں کے لئے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ اور ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی عدم تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشل اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ عدالت میں پیش کردیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارسا کے موجود اسٹرکچر کو تبدیل کرنے سے روک دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید