یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اپنی اہلیہ کی جانب سے ایک خصوصی خط میلانیا ٹرمپ کے لیے امریکی صدر کے حوالے کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی خصوصی ملاقات میں زیلنسکی نے امریکی صدر ٹرمپ کو کہا کہ وہ اور انکی اہلیہ زیلنسکا دونوں میلانیا ٹرمپ کے روسی صدر کو دیے جانے والے خصوصی خط پر بہت متاثر ہوئے، جس پر ہم آپ کی اہلیہ، امریکی خاتون اول کے مشکور ہیں۔
یہ کہتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اپنی اہلیہ کا خصوصی خط مسکراتے ہوئے امریکی صدر کے حوالے کرتے ہوئے کہا یہ خط آپ کے لیے نہیں آپ کی اہلیہ کے نام ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین اور روس میں بچوں کی حالتِ زار سے متعلق ایک خصوصی خط لکھا تھا۔
اپنے خط میں میلانیا ٹرمپ روسی صدر کو یوکرین کے بچوں کے حوالے سے کہا تھا کہ بطور والدین ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اُمید دیں۔