• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کی پہلی ویکسین تیار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے طبی میدان میں تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کی پہلی ویکسین تیار کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ نے چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کے لیے یہ ویکسین تیار کی ہے، جسے ملک کے لیے ایک اہم طبی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ویکسین خواتین میں بریسٹ کینسر کی روک تھام کے لیے تیار کی گئی ہے جبکہ ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) ویکسین کی پروڈکشن پر پالیسی ڈائیلاگ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

 ماہر طب نے بتایا کہ یہ ویکسین بریسٹ کینسر کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگی، اگر 12 سال کی عمر میں لڑکیوں کو اس ویکسین کی 3 خوراکیں دی جائیں تو یہ عمر بھر بیماری سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ چھاتی کا سرطان ایک جان لیوا بیماری ہے جس کی وقت پر تشخیص کے امکانات بہت کم ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ہر 9 میں سے1 خاتون کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ لاحق ہے۔

ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں چھاتی کا کینسر تقریباً 2.3 ملین خواتین کو متاثر کرتا ہے۔

صحت سے مزید