اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکو مت میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ،۔ اسلام آباد خصوصی نامہ نگار وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ترنول اور تھانہ سنگجانی میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا ، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ، قتل کئے گئے چوکیدار نصر اللہ کی عمر58برس جبکہ مقتول عمر صرف 20سال کا تھا ، نصر اللہ کو اس کے ساتھی چوکیدار حارث نے اس کی جگہ ایک دن ڈبل ڈیوٹی سے انکار پر قتل کر دیا پو نے پٹرول پمپ کے منیجر رسول محمد کے مدعیت میں درج درج کر لیا ہے ، سنگجانی پولیس کو شاہد شریف نے مقدمہ درج کرایا کہ اسکا بیٹا محمد عمر آپنے موٹر سائیکل پر ہمشیرہ کے گھر واقع ڈھوک حسو راولپنڈی گیا تھا گھر نہ واپس پہنچا اور موبائل فون بھی بند ملا تو پمز کے مردہ خانے میں نعش مل گئی ، ڈھوک پراچہ کے عبد الوحید شاکر کے مطابق اس کے بیٹے کو رات پونے تین ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے سامنے پر قاتل کو شناخت کر سکتا ہوں۔