راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)مری ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مون سون کے نئے اسپیل کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع مری میں 17 اگست تا 23 اگست تک دفعہ 144نافذ العمل رہے گی۔ دفعہ 144 کے تحت آبشاروں اور ڈیموں پر نہانے، ندی نالوں کے قریب جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب مون سون بارشوں اور خراب موسم کے باعث پتریاٹہ چیئرلفٹ اور کیبل کار 19 اگست تک بند رہے گی۔مون سون بارشوں اور خراب موسم کے باعث سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر چیئرلفٹ اور کیبل کار بند کی گئی۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے مطابق موسم بہتر ہونے پر بحالی کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔