• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکی بھائی کا ’ڈریم ہاؤس‘ جھوٹ نکلا، حقیقت میں کرایہ پر لیا گیا: پراپرٹی ڈیلر کا دعویٰ

تصویر:سوشل میڈیا
تصویر:سوشل میڈیا

معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی ایک اور تنازعے کی زد میں آگئے۔ آن لائن جوا ایپس کے پروموشن پر گرفتاری کے بعد اب ان کے مبینہ ’ڈریم ہاؤس‘ کی حقیقت بھی سامنے آگئی۔

ڈکی بھائی نے میں اپنے وی لاگ میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ڈیفنس فیز 7 لاہور میں 10 کروڑ روپے کا شاندار بنگلہ خرید لیا ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں نے انہیں مبارکباد دی، تاہم پراپرٹی ڈیلر ارمغان رانا نے انکشاف کیا ہے کہ یہ مکان خریدا نہیں بلکہ کرائے پر لیا گیا ہے۔

ارمغان رانا کے مطابق، ’ڈکی بھائی نے یہ مکان ہم سے کرائے پر لیا، 11 ماہ کا کرایہ نامہ موجود ہے جس میں واضح طور پر درج ہے کہ یہ مکان ماہانہ 4 لاکھ 50 ہزار روپے کرائے پر لیا گیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ڈکی بھائی نے کمیشن کے وعدے بھی پورے نہیں کیے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ناظرین کو دھوکہ دیا، یہ نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں، بچے ان پر اندھا اعتماد کرتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ یہ مکان کرائے کا ہے جسے اپنی ملکیت ظاہر کیا گیا۔

پراپرٹی ڈیلر نے بتایا، ’ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب نے بھی مکان کا معائنہ کیا تھا اور ڈیل فائنل ہونے پر تقریباً 24 لاکھ 75 ہزار روپے ایڈوانس اور سیکیورٹی کی مد میں ادا کیے گئے۔‘

انہوں نے الزام لگایا کہ ڈکی بھائی کے قریبی لوگ دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنی وضاحتی ویڈیو ڈیلیٹ کریں، ان کی اہلیہ نے بھی رو کر درخواست کی کہ ویڈیو ہٹا دیں، مگر میں نے یہ سب محض آگاہی کے لیے کیا تاکہ بچوں کو حقیقت معلوم ہو سکے۔

ڈکی بھائی کی جانب سے تاحال ان الزامات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید