• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان بیٹے آریان کے ڈیبیو پر جذباتی، آنکھوں میں آنسو بھر آئے

تصاویر:بھارتی میڈیا
تصاویر:بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کے ڈائریکٹوریل ڈیبیو پر جذباتی ہوگئے اور اسٹیج پر آریان کو متعارف کرواتے ہوئے ان کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔

 ممبئی میں آریان خان کی پہلی سیریز  کی شاندار تقریبِ رونمائی ہوئی جس میں فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات شریک ہوئیں۔

 آریان خان نے بطور ہدایتکار انڈسٹری میں اپنا پہلا قدم رکھا ہے، جس پر شاہ رخ خان نے اپنی خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ممبئی اور بھارت کی اس مقدس دھرتی کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے 30 سال تک ناظرین کو محظوظ کرنے کا موقع دیا، آج یہ دن میرے لیے اس لیے خاص ہے کہ اسی سرزمین پر میرا بیٹا بھی اپنا پہلا قدم رکھ رہا ہے، وہ ایک اچھا لڑکا ہے، اس کے لیے دعائیں اور پیار چاہتا ہوں۔

شاہ رخ خان نے میڈیا اور مداحوں سے اپیل کی کہ جس طرح مجھے پیار ملا، اسی طرح میرے بیٹے آریان کو بھی بھرپور محبت اور دعائیں دی جائیں۔

آریان خان نے بتایا کہ میں اس پروجیکٹ کے ذریعے ایک ایسی دنیا تخلیق کرنا چاہتا تھا جو روشنی، گلیمر اور خوابوں سے بھری ہو، جہاں ہر چیز حقیقت سے کچھ مختلف دکھائی دے۔

تقریب میں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بھی موجود تھیں، تقریب کے دوران  بوبی دیول سمیت سیریز کی کاسٹ نے اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید