اسرائیل نے غزہ پر قبضے اور بڑا زمینی حملہ کر نے کے لیے 60 ہزار ریزرو فوج کو متحرک کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسرائیل نے غزہ پر حملے سے قبل 60,000 ریزرو کو طلب کر لیا ہے جبکہ پہلے سے تعینات 20,000 فوجیوں کے لیے احکامات میں توسیع کی ہے۔
غزہ شہر میں موجود لاکھوں فلسطینیوں کو انخلاء اور جنوبی غزہ میں پناہ گاہوں میں جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ اور دیگر این جی اوز نے خبردار کیا ہے کہ یہ حملہ تباہ کن انسانی نتائج کو جنم دے گا۔ جنوبی غزہ پہلے ہی مغلوب ہو چکا ہے، اسپتال تباہ ہونے کے قریب ہیں اور قحط کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
اکتوب 2023 سے اب تک 62,000 سے زیادہ فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، جبکہ زیادہ تر گھر تباہ اور غزہ کے 90 فیصد سے زیادہ لوگ بار بار بے گھر ہو چکے ہیں۔