کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عقیدہ ختم نبوتﷺ کے تحفظ کیلئے امیر شریعت سید عطاء اللّٰہ شاہ بخاری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مرحوم نے ساری زندگی فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے لیئے جدوجہد کی، ان خیالات کااظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے امیر مولانا عبداللّٰہ منیر،نائب امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی، صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی ، ناظم تبلیغ مولانا عبدالرحیم رحیمی،مفتی محمد احمد خان، جنرل سیکرٹری حاجی خلیل الرحمن،صوبائی مبلغین مولانا محمد اویس،مولانا عنایت اللّٰہ نے امیر شریعت کے64ویں یوم وفات کے موقع پردفتر ختم نبوت میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیامقررین نے مولانا بخاری مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کیلئے بہت جدوجہد کی اور جھوٹے مدعی نبوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عقیدہ ختم نبوت کیلئے قید وبند کی صوبعتیں برداشت کیں اور انگریزی استعمار سے ہندوستان کو آزاد کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا علماء نے کہا کہ یہود و نصاریٰ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ امت مسلمہ کا رشتہ حضورﷺ سے منقطع کردیا جائے اور تقریباً ایک صدی قبل مرزا غلام احمد قادیانی کو اسی مقصد کیلئے کھڑا کیا تھا لیکن امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری ودیگر علماء امت نے اس کے دجل و فریب کا پردہ چاک کرکے اس کے کفر کو پوری دنیا میں بے نقاب کردیا ۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کیلئے بہت جدوجہد کی -