کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر لوکل گورنمنٹ نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے ان کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سینیٹر الحاج سردار محمد عمر گورگیج اور صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سردار زادہ بلوچ خان گورگیج ، چیئرمین میر نورالدین نوشیروانی ، عابد گورگیج ، سردار محمد حنیف موسیٰ خیل ، ثناء اللہ دانش گورگیج و دیگر بھی موجود تھے۔