کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) انجمن فلاح و بہبود اخبار فروشاں کوئٹہ کے انتخابات مکمل ،انصاف پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی انجمن فلاح و بہبود اخبار فروشاں کے انتخابات برائے سال 2025-27 چیئرمین الیکشن بورڈ ٹکری مولا داد ، وائس چیئرمین یوسف شاہ ، ممبران بورڈ ظہیر میر ، حاجی اللہ داد ، وارث خان کی نگرانی میں اخبار مارکیٹ کوئٹہ میں ہوئے انتخابات میں حاجی یوسف بلوچ و سید نور احمد شاہ کے انصاف پینل اور اتحاد پینل کے درمیان مقابلہ ہوا انتخابات میں 246 ممبران نے ووٹ کاسٹ کیا پولنگ کے اختتام پر چیئرمین الیکشن بورڈ ٹکری مولا داد نے نتائج کا اعلان کیاجس کے مطابق حاجی غازی محمد شہی صدر ،میر احمد راسکوہ وال جنرل سیکرٹری ،حاجی شفیع محمد سمالانی سینئر نائب صدر ، شاہ جہان بلوچ سینئر جوائنٹ سیکرٹری ،عبدالمجید محمدحسنی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، حاجی اللہ گل محمد حسنی جوائنٹ سیکرٹری ، حاجی لعل محمد ترین نائب صدراول ، سید کریم شاہ نائب صدر ، حاجی سعید احمد سیکرٹری مالیات ، لیاقت لانگو سیکرٹری اطلاعات ، عبدالفتاح سیاپاد آفس سیکرٹری ، محمد نعیم مینگل سپورٹس سیکرٹری منتخب ہوئے اس موقع پر چیئرمین الیکشن بورڈ ٹکری مولا داد نے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ تمام اخبار فروشوں نے آزادانہ ماحول میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے جمہوری طریقے سے آئندہ دو سال کیلئے عہدیداروں کا انتخاب کیا انہوں نے کہا کہ اب یہ نومنتخب عہدیداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اخبار فروشوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔