کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبہ کے بیشتر اضلاع میں جمعرات کو موسم گرم اورمرطوب رہا، تاہم شام اوررات میں آ واران ، خاران، لسبیلہ، او ر ما ڑہ، پسنی ، گوادر ،کیچ، پنجگور، خضدار اورقلات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش ہوئی،محکمہ موسمیات کےمطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 37،گوادر35 قلات 31 ،تربت39،سبی39اورنوکنڈی میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج جمعہ کوصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آ واران ، خاران، لسبیلہ، او ر ما ڑہ، کیچ، پنجگور اور خضدار میں چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے۔