کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ صحت کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر محمد نواز کبزئی کی زیرصدارت ہوا جس میں اسپیکر عبدالخالق اچکزئی ،صمد خان گورگیج ، شاہدہ رؤف ، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن پا نیزئی اور اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمٰن نے شرکت کی اجلاس شیخ محمد بن زید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیا لوجی کوئٹہ کے بل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔