نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی پارلیمان نے ایک نیا بل منظور کرلیا جس کے تحت رقم کے لین دین پر مبنی آن لائن گیمز پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس بل کا نام پروموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمنگ بل 2025 ہے تاہم اس بل کے نافذ ہونے سے تیزی سے ترقی کرتی آن لائن گیمنگ انڈسٹری کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔