• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025ء کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان جَلد متوقع ہے، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 25 اگست تک ٹیم کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ساؤتھ افریقا ویمنز کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے لیے بھی ٹیم کا اعلان جَلد کیا جائے گا۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے روانگی سے قبل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم لاہور میں ون ڈے سیریز کھیلے گی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ ماہ 30 ستمبر سے سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید