کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکٹر 5B ظہیر فاطمہ مسجد کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک 54 سالہ شخص محمدریاض ولد نیاز احمد جاں بحق ہو گیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔