• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیگریشن پر لمبی قطاریں، نئے قاعدے قوانین کا فوری اطلاق

کراچی (اسد ابن حسن) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن اور اینٹی ہیومن اسمگلنگ کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر جاوید نے گزشتہ روز امیگریشن پر نئے قاعدے و قوانین کے نفاذ کا فوری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سے پہلے جمعہ کو 87امیگریشن اہلکاروں کے تبادلے بھی کر چکے ہیں۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں کی تین شفٹوں میں 12/12 گھنٹے کی ڈیوٹیاں ہوں گی۔ ہر شفٹ میں ایک انچارج، گروپ انچارج، ہیڈ محرر، ایک منشی اور ایک پی آر او ہوگا۔ شفٹ انچارج اور پی آر او سرکاری پروٹوکول کو دیکھیں گے۔ شفٹ کا باقی عملہ کاؤنٹرز پر تعینات ہوگا تاکہ لمبی قطاریں نہ لگیں اور فلائٹوں میں تاخیر نہ ہو۔ ایئرپورٹ پر موجود ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ رسک پروفائلز مسافروں کے سفری دستاویزات کی سخت اور باریک بینی سے چیکنگ اور اس سے باز پرس کی جائے اور اس کو جانے کی اجازت دینے کا ذمہ دار صرف انچارج ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید