لاہور( این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں غیر ملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے جس کے بعد مجموعی حجم 5ارب 86 کروڑ ڈالر رہا، پیٹرولیم مصنوعات اور پام آئل سب سے زیادہ درآمد کی گئیں۔دستاویز کے مطابق پیٹرولیم کی درآمد 6.42فیصد اضافے سے 1.34ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، اسمارٹ موبائل فونز کی درآمد میں 125فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، جولائی 2025میں 14کروڑ 53لاکھ ڈالر کے موبائل درآمد ہوئے، صرف ایک ماہ میں 41 ارب 38کروڑ روپے کے موبائل منگوائے گئے۔دستاویز کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کی درآمدات میں 21فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور حجم 59کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں درآمدات 167فیصد اضافے سے 30کروڑ 70لاکھ ڈالر رہیں، گاڑیوں کی درآمد میں 139فیصد اضافہ ہوا ، ماہانہ حجم 3کروڑ 28لاکھ ڈالر رہا، گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ کیلئے پرزوں کی امپورٹ 290فیصد تک بڑھ گئی۔