• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کی 6 پروازیں منسوخ، 82 میں تاخیر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) آپریشنل وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 6پرواز منسوخ کر دی گئیں جبکہ 82میں نصف گھنٹے سے زائد وقت کی تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی امان کی دو پروازیں آر جے 1071، 1072، سیالکوٹ دبئی کی پرواز پی ایف 783 اسلام اباد شارجہ پی اے 213 اسلام اباد گلگت کی دو پروازیں پی اے کے 603، 604 منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد کی سب سے زیادہ 31 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹہ تاخیر ہوئی۔ جن میں کراچی اور اسلام اباد کے مابین 13 پروازیں بھی شامل ہیں۔ کراچی لاہور کے مابین 9 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر رپورٹ ہوئی۔ کراچی کی 17 پروازوں میں 1 سے سوا 5 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ لاہور کی 8 پروازوں میں 1 سے ڈھائی گھنٹے، ملتان کی تین پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے، فیصل آباد کی 2 اسکردو کی 7 پشاور کی 3 اور سیالکوٹ کی 2 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید