اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کاججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایک ڈویژن بنچ اور 7 سنگل بنچ دستیاب ہوں گے، رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک ڈویژن اور 7 سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کیلئے دستیاب ہوں گے،ڈویژن بنچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگا،جسٹس محسن اخترکیانی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان،جسٹس ارباب محمد طاہر اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی موسم گرما تعطیلات پر ہوں گے،جسٹس خادم حسین سومرو چھٹیاں گزارنے کے بعد آئندہ ہفتہ سے مقدمات کی سماعت کریں گے۔