اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)برٹش ایئرویز کے فضائی میزبان ہیدن پینٹیکوسٹ کو کیلی فورنیا سے لندن جانے والی پرواز کے دوران نشے کی حالت میں برہنہ پایا گیا۔ یوکس برج مجسٹریٹس کورٹ میں سماعت کے دوران بتایا گیا کہ 41 سالہ پینٹیکوسٹ پرواز کے دوران پسینے میں شرابور اور بے ربط گفتگو کررہا تھا جس سے مسافروں اور عملے میں تشویش پھیلی۔ خون کے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ اس نے میتھ ایمفیٹامائن اور ایمفیٹامائنز لی تھیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اس نے روانگی سے قبل لازمی حفاظتی کارروائیاں بھی مکمل نہیں کیں اور اپنے مینیجر کی ہدایت پر ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔