• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ادویات کی تصاویر جاری، شہری یہ دوائیں ہرگز نہ خریدیں، ڈریپ کا الرٹ

اسلام آباد(آئی این پی)ڈریپ نے فروخت کی جانے والی جعلی ادویات کی تصاویر جاری کر دیں، بخار، جسم درد، سوزش،معدہ، سینہ، گلے، فنگل انفیکشن کی جعلی دوائیں فروخت کی جارہی تھیں۔ تفصیل کے مطابق پنجاب اور گلگت بلتستان میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ ) نے متعدد معروف برانڈز کی جعلی ادویات کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ڈریپ نے بتایا کہ بخار، جسمانی درد، سوزش، معدے، سینے، گلے اور فنگل انفیکشن سمیت مختلف امراض کی جعلی گولیاں اور کیپسول مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح امراضِ نسواں اور نیوروپیتھی کے لیے بھی جعلی ادویات دستیاب ہیں، جو عالمی و مقامی فارما کمپنیوں کے برانڈز کے نام پر تیار کی گئی ہیں۔ڈریپ کا کہنا ہے کہ پنجاب اور گلگت بلتستان کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے ان ادویات کے سیمپلز کو جعلی قرار دے دیا ہے، جس پر متعلقہ حکومتوں کی درخواست پر فوری ریپڈ الرٹ جاری کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید