اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان بار کونسل نے 27ستمبر کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے ،جس میں ملک بھر کی اہم سیاسی جماعتوں اور بار ایسوسی ایشنوں کے نمائندے شریک ہوں گے، اس حوالہ سے پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین محمد یاسین آزاد کی زیر صدارت ہفتہ کے روز اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مجموعی طور پر پانچ قراردادیں منظور کی گئیں،اجلاس میں پاکستان بار کونسل کی مشاورت کے بغیر سپریم کورٹ رولز 2025کے ذریعے کی گئی ترامیم پر گہری تشویش کا اظہارکیا گیا ۔