کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ انسدادِ دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ۔ بل کی منظوری کے بعد انسدادِ دہشتگردی ایکٹ سے متعلق تمام وفاقی اختیارات اب صوبائی حکومت استعمال کرے گی۔ گورنر سندھ نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت دی ہے اور ترمیمی بل فوری طور پر نافذالعمل ہوگیا ہے۔