• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا، لیاقت آباد میں فائرنگ سے خاتون زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا جبکہ لیاقت آباد فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا ، سائٹ بی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ پولیس اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل 48 سالہ فرودس ملک کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جس وقت واردات ہوئی پولیس اہلکار سادہ لباس میں  تھا تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید