• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار جونیئر نے نئی پارٹی لانچ کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار جونیئر نے نئی پارٹی لانچ کرنے یکا اعلان کردیا۔ ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ فاطمہ بھٹو کی لندن سے واپسی پر پارٹی لانچ کرینگے، اہم شخصیات نے رابطے کیے ہیں، موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین سے یکجہتی کیلئے جائینگے۔ ذوالفقار جونیئر نے مزید کہا کہ دریائے سندھ اور علاقائی خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کرینگے، کراچی والوں کو بھی سمجھنا چاہیے دریائے سندھ میں پانی ہوگا تو انکے گھر آٹا آئےگا۔
ملک بھر سے سے مزید