کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں اور مستقبل میں یہ مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے، پاک چین دوستی میں رخنہ ڈالنے کی بھارتی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی،سی پیک دونوں ملکوں میں اتحاد کی علامت ہے جس کی تکمیل سےاسے وسطی ایشیا کو باقی دنیاسے تجارت کیلئے بھرپور طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔سی پیک کے دوسرے مرحلے میں معیشت اور عوامی بہبود سے براہ راست تعلق رکھنے والے منصوبے بروئے کار لائے جائینگےجن سے لوگوں کی بڑی تعداد کو روزگار ملے گا اور تجارت و صنعت کا پہیہ رواں کرنے میں مدد ملے گی، پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگ میں ناکامی کے بعد بھارت کی کوشش اور خواہش ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل پیدا کیا جائے مگر اسے اس سازش میں کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔