کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شارع فیصل تھانے کی حدود کارساز نیول ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع اپارٹمنٹ کے پانچویں فلور سے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 22سالہ شاہویز ولد قدیر کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کی مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔