• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی تعداد میں تبادلوں پر ایف آئی اے میں بھونچال

کراچی (اسد ابن حسن) گزشتہ 15یوم سے ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر تبادلوں نے ادارے میں بھونچال جیسی کیفیت پیدا کر دی ہے۔ گزشتہ روز 28اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور تین ڈائریکٹرز کے بین لصوبائی تبادلے کر دیے گئے۔ 15 یوم قبل بھی ڈائریکٹروں، ایڈیشنل ڈائریکٹروں، ڈپٹی ڈائریکٹروں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 40 افسران کے تبادلے کر دیے گئے تھے۔ گزشتہ روز ہی کراچی میں امیگریشن کے بھی 87اہلکاروں کے تبادلے کیے گئے۔ دوسری طرف انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ایف آئی اے میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال ہوگا اس کا انکشاف ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔ تبادلے اینٹی کرپشن، اے ایچ ٹی سی، کمرشل بینکنگ، کارپوریٹ کرائم، امیگریشن، اے ایم ایل سرکلز اور اے ڈی جی آفس سےکئے گئے ہیں. بیشتر تبادلے افسران کے خلاف منفی رپورٹس یا عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعیناتی پر کیے گئے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید