• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ملزم ارمغان کے خلاف نیا ثبوت بھی حاصل کرلیا گیا۔ مقتول مصطفیٰ عامر کا خون صاف کرنے کے شواہد بھی سامنے آگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم ارمغان کا ملازم زوہیب خون کے نشانات صاف کر رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مصطفیٰ عامر پر تشدد کے بعد رات تقریباً ڈیڑھ بجے ملزم ارمغان نے اپنے ملازم سے خون صاف کروایا۔ فوٹیج میں ملزم ارمغان کے ملازم زوہیب کو برش اور بوتل میں موجود لیکویڈ استعمال کرتے ہوئے خون کے نشانات مٹاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے خون صاف کرنے کی فوٹیج کو تفتیشی ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملازم زوہیب نے مصطفیٰ عامر کے خون کو صاف کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے اور اب اسے ملزم ارمغان کے خلاف بطور گواہ شامل کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید