• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں دھماکے کے بعد زمین بوس مکان میں جھلسنے والا شخص دم توڑ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن بدر چوک کے قریب گزشتہ دنوں خستہ حال مکان دھماکے کے بعد زمین بوس ہونے کے نتیجے میں جھلس کر زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن بدر چوک کے قریب 20 اگست کے روز خستہ حال مکان زور دار دھماکے کے بعد زمین بوس ہوگیا تھا جس میں جھلسنے اور ملبے تلے دب کو 7 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمی افراد میں 34 سالہ لطیف نامی شخص جھلس کے جبکہ 30 سالہ حنیف ، 25 سالہ عابد، 25 سالہ حسیب، 35 سالہ زاہد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے تھے۔
ملک بھر سے سے مزید