• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن : مشکوک افراد،موٹر سائیکلوں،گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری

چمن ( خ ن ) اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے بائی پاس تھانے کا دورہ کیا تعینات اہلکاروں کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سٹاف کی حاضریاں بھی چیک کیں بعد ازاں اے سی چمن نے لیویز فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کے دوران مشکوک افراد موٹر سائیکل سواروں گاڑیوں کی چیکنگ اور تفتیش کا سلسلہ جاری رکھا اس دوران انہوں نے کئی گاڑیوں کے شیشوں سے بلیک پیپر اتروائےاورکہا کہ امن و امان قائم رکھنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے انتظامیہ تمام ضروری اقدامات کررہی ہے عوام کو بھی چاہیئے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔
کوئٹہ سے مزید